Tuesday, December 5, 2017

Urdu Poetry - Liked Stanzas

کچھ  پسندیدہ  اشعار

یہ کون آیا کہ دھیمی پڑ گئی لو شمع محفل کی
پتنگوں کے عوض اُڑنے لگیں چنگاریاں دل کی

!!  بالاخر تھک ہار کے یارو '    ہم نے بھی تسلیم کیا
   اپنی ذات سے عشق ہے سچا ' باقی سب افسانے ہیں

گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گا
غم چھپا کرمیرےماں باپ کہاں رکھتےہیں


 آگہی کا عذاب ڈس لے گا 
عمر بھر کتاب مت پڑھنا

بد گمانی  کو بڑھا  کر تم  نے یہ  کیا  کر دیا۔
خود بھی تنہا ہو گئے مجھکو بھی تنہا کر دیا۔

No comments: